0
Saturday 23 Jun 2018 19:28

شمالی وزیرستان، افغانستان سے دہشت گردوں کی سنائپر سے فائرنگ، ایک اہلکار شہی

شمالی وزیرستان، افغانستان سے دہشت گردوں کی سنائپر سے فائرنگ، ایک اہلکار شہی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے متصل سرحد پارافغانستان سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقہ ڈنڈے کچ میں پاک افغان سرحد پر واقع بیٹنی رائفل کے چیک پوسٹ پر رات کے اندھیرے میں دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے اسنائپر گن سے فائرنگ کی، جس سے چیک پوسٹ میں موجود بیٹنی رائفل کا ایک جوان سپاہی نکاش خٹک موقع پر شہید ہوگیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سرحد پار سے مداخلت کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جس میں درجنوں سکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش