0
Saturday 23 Jun 2018 19:33

ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 100 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی سیاست کے فرعونوں کی رسوائی کا دن ثابت ہوگا، کرپشن کے بت پاش پاش ہونیوالے ہیں، قوم ووٹ کا درست استعمال کرکے نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی، قوم کو ذلت اور اذیت دینے والے عوام کے موڈ سے خوفزدہ ہیں۔ ن لیگ میں پھیلتی بغاوت اب رک نہیں سکے گی، بار بار اقتدار میں آنیوالے کارکنان کو مزارع سمجھتے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان سیاسی فرعونوں کی دکان کے سیلز مین نہ بنیں۔ ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔ نرم انقلاب نہ آیا تو خوفناک خونی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم چند مخصوص خاندانوں کی مسلسل حکمرانی سے تنگ آ چکی ہے۔ کرپشن کیخلاف عوام کی نفرت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، قوم اپنی تقدیر بدلنے کیلئے اپنے نمائندے بدلے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کی قومی زندگی کا اہم فیصلہ ہوگا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر تمام جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج مثبت تبدیلی ہے، کارکنان اپنی قیادتوں کے غلط فیصلوں کیخلاف آواز اٹھانے کی جرات پیدا کریں۔ شخصیت پرستی بت پرستی سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو شنہشاہیت میں بدلنے والے قومی مجرم ہیں۔ حقیقی جمہوریت کے آنے سے عوام رعایا سے شہری کا درجہ حاصل کریں گے، انتخابات کے نتائج پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کی آنکھیں کھول دیں گے، غلامان رسول انتخابی معرکہ جیتنے کیلئے صف بندی کر لیں، ہمارا اصل مقابلہ امریکہ اور بھارت کے حواریوں سے ہے، ہم ووٹرز سے کئے وعدے پورے کریں گے اور اپنے سپورٹرز کو مایوس نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 733110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش