0
Saturday 23 Jun 2018 20:08

پاراچنار، گزشتہ سال 23 جون کے شہداء کی یاد میں جائے وقوعہ پر پروگرام انعقاد پذیر

پاراچنار، گزشتہ سال 23 جون کے شہداء کی یاد میں جائے وقوعہ پر پروگرام انعقاد پذیر
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال آج کی دن یعنی 23 جون 2017 طوری مارکیٹ بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں جائے وقوعہ پر پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے تصاویر آویزاں کیے گئے، اور شہدا کی یاد میں شبیہہ تابوت بھی بنائے گئے تھے۔ شہداء سے متعلق ترانے سناکر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں جمعۃ الوداع میں یوم القدس کے جلوس کے فورًا بعد آج کی دن یعنی 23 جون 2017 کو اسی مقام یعنی طوری مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہوئے تھے۔ جس میں میں تقریبا 80 روزہ دار شہید جبکہ کم از کم 200 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے NA  46سے قومی اسمبلی کیلئے خاتون امیدوار محترمہ علی بیگم صاحبہ نے شرکت کرکے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں ان عظیم شہداء کے فیملیز کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کیجانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 733114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش