0
Saturday 23 Jun 2018 20:17

حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، کراچی کو پانی کے بحران کا سامنا

حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، کراچی کو پانی کے بحران کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ حب ڈیم سوکھتا چلا جا رہا ہے، جس کے باعث شہرِ قائد کو پانی کے بحران کا سامنا ہے اور شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ واٹر بورڈ کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 انچ رہ گئی ہے اور ڈیڈ لائن تک پہنچنے کی وجہ سے کراچی کے ضلع غربی اور وسطی کو صرف 10 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ فی الوقت 100 ایم ڈی جی پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم سے 10 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد پمپس لگا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، لیکن پمپس کے ذریعے بھی صرف 20 روز تک پانی فراہم کیا جاسکے گا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہوئیں تو جولائی کے آخری ہفتے میں پانی کی فراہمی مکمل بند ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے دو بڑے ذرائع حب ڈیم اور کینجھر جھیل ہیں، جہاں سے پانی دھابیجی، گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے شہر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 733117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش