0
Saturday 23 Jun 2018 20:19

کراچی، پانی کے حصول کیلئے شہری پریشان، احتجاج کا سلسلہ جاری

کراچی، پانی کے حصول کیلئے شہری پریشان، احتجاج کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی نے پانی کی تقسیم کو ایک سنگین مسئلہ بنادیا ہے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا جاسکا ہے۔ پانی کے حصول کے لئے شہریوں کو لمبی قطار میں کھڑے ہوکر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات گھنٹوں کھڑے رہنے کے بعد بھی پانی نہیں ملتا۔ اس صورتحال میں شہری ٹینکر مافیا کی من مانی قیمتوں پر مہنگے داموں گدلا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ پانی کے بحران کے شدت اختیار کرنے کے باعث شہریوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہرے بھی زور پکڑتے جارہے ہیں۔ جن علاقوں میں پانی کے بحران کا سامنا ہے، ان میں اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، قصبہ کالونی، نارتھ کراچی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش