QR CodeQR Code

رھبر انقلاب اسلامی

دشمن کی سازش اسلامی جمہوری نظام میں اختلاف ایجاد کرنا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

30 Jun 2018 23:32

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی میں پاسنگ آوٹ پریڈ اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا آج کے دور میں دشمن کی سازش نظام اور عوام کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا ہے اور انکی یہ پلاننگ ظاہر کرتی ہے دشمن احمق ہے چونکہ اس کو علم نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ کا نظام ملت کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہ ہونے والی چیز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح آفیسرز اور پاسداران کی تربیت گاہ امام حسین علیہ السلام یونیورسٹی تہران میں فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی پہنچنے پر سب سے پہلے جنگ میں شہید ہونے والے گمنام سپاہیوں کے مزار پر حاضری دی اور اس کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر موجود بعض شہدا کے وارثین سے بھی ملاقات کی۔
 


آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں قرآن مجید کی بعض آیات کو بیان کیا اور انکی روشنی میں حاضرین کو صبر و تقوی کی تلقین کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے دشمن کی سازشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسلامی نظام اور عوام کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا چاہتا ہے جبکہ اس بارے میں سب کو خصوصا مسئولین کو زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ نظام کے مسئولین کو مزاحمتی مزاج ہونا چاہیئے، تدبیر، یکجہتی، ملی اتحاد اور تجمل گرائی سے دوری اور سادہ زیستی کی نصیحت کی۔ رہبر انقلاب کا کہنا تھا کہ اگر قومی اقتدار کے بنیادی اصولوں کو اپنایا جائے اور دشمن کے مقابلے میں سستی کا شکار نہ ہوا جائے اور شکست کو قبول نہ کیا جائے تو بدخواہ طاقتیں دوبارہ اپنی سازشوں میں شکست کھائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 734775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/734775/دشمن-کی-سازش-اسلامی-جمہوری-نظام-میں-اختلاف-ایجاد-کرنا-ہے-آیت-اللہ-خامنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org