0
Monday 2 Jul 2018 14:37
پاکستان اور افغانستان کے مشترکات اختلافات سے بہت زیادہ ہیں، افغان سفیر

افغانستان اور پاکستان کو اپنے اختلافات گفت و شنید سے حل کرنے چاہئیں، حمید اختر نیازی

باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے افغان سفیر کے اقدامات لائق تحسین ہیں، ثاقب اکبر
افغانستان اور پاکستان کو اپنے اختلافات گفت و شنید سے حل کرنے چاہئیں، حمید اختر نیازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانیوں اور افغانیوں کے رشتے صدیوں پرانے ہیں، یہ تعلقات پاکستان بننے سے پہلے کے ہیں، ہماری تاریخ، ثقافت، زبان اور مزاج سب ایک ہیں، ہمارے مشترکات اختلافات سے بہت زیادہ ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے رابطہ امن الامۃ کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود غزنوی، احمد شاہ ابدالی، شہاب الدین غوری جیسے بادشاہوں سے لے کر بڑے بڑے مراکز تصوف کی بنیاد افغانستان سے ہے، جو ہمارے لئے مشترک ہے۔ ہمیں قریب آنے کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ثقافت ایک ہے، میں پاکستان میں پشتو بول سکتا ہوں، ہمارے قبائل ایک ہیں، میں اس وطن کو اپنا وطن اور گھر سمجھتا ہوں۔ ہم اپنے مسائل کو انہی بنیادوں پر ختم کرسکتے ہیں۔ رابطہ امن الامۃ کے چیئرمین حمید اختر نیازی نے امت مسلمہ کے حالات کے تناظر میں اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کو بالعموم اور افغانستان و پاکستان کو بالخصوص ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا دین، ہماری تہذیب اور ہماری تاریخ اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم اپنے ماضی کے مسائل کو فراموش کرتے ہوئے ایک نئی صبح کا آغاز کریں۔ حمید اختر نیازی نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ ہمارے مابین باعث نزاع ہے، ہمیں اس معاملے کو گفت و شند سے حل کرنا چاہیئے۔

رابطہ امن الامۃ کے سیکرٹری جنرل اور علمی و تحقیقاتی ادارے البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبر نے کہا کہ پاکستانیوں اور افغانیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے افغان بھائیوں کے دکھ درد میں شریک رہے، اسی طرح افغان عوام بھی پاکستانیوں کے لئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے سفیر افغانستان کے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اور اس درجے کے افراد کے دورہ جات کے سبب دونوں ممالک کے مابین موجود وقتی اختلافات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد اور افغان سفیر کے مابین دیگر دو طرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس وفد میں رابطہ امن الامہ کے نائب صدر انجینیر داؤد کھوکھر، ایگزیکٹو ممبر جنرل (ر) ہدایت اللہ خان نیازی ستارہ جرات، شمس الحق اعوان اور سید اسد عباس بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 735188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش