0
Monday 2 Jul 2018 19:25

دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیا جانا قابل مذمت اور ملکی سلامتی کیخلاف ہے، جے یو پی

دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیا جانا قابل مذمت اور ملکی سلامتی کیخلاف ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی نے پہلے احتساب پھر انتخاب مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم کی طرف سے راہ حق پارٹی کے نام سے انتخابات میں حصہ لینے کی جرات نے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیا جانا قابل مذمت اور ملکی سلامتی کیخلاف ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کالعدم جماعت کے نئے نام پر بھی پابندی عائد کریں اور ان کے امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ تین سال کیلئے انتخابات ملتوی کرکے احتساب کا عمل مکمل کریں۔ یہ فیصلے قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت جے یو پی نیازی کی مجلس شورٰی اور عاملہ کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے۔

اجلاس میں ڈاکٹر امجد چشتی، پیر احمد عمران نقشبندی، پیر اختر رسول قادری، پیر امیر سلطان، شفیق بٹ، عقیل حیدر شاہ، حسن منصور، پرویز ساقی، کامران چشتی، بلال چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں احتساب کے بغیر انتخابات کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی کی طرف سے اس کے بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لئے پہلے احتساب پھر انتخاب تحریک چلائی جائے گی کیونکہ احتساب کا عمل ابھی مکمل نہیں کیا جا سکا، پانامہ کے چوروں سے احتساب نہیں لیا جا سکا۔ اجلاس میں چیف جسٹس کے انقلابی فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے اپیل کی گئی کہ کرپٹ عناصر سے نجات اور احتساب کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے عام انتخابات تین سال کے لئے ملتوی کر دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 735238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش