QR CodeQR Code

افغانستان، صوبے فاریاب میں طالبان دہشتگردوں کے حملے میں 8 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

4 Jul 2018 09:11

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جس میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے جبکہ طالبان نے بھی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہائیوں سے خانہ جنگی کا شکار افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان کے حملے میں 8 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے شمالی صوبے فاریاب کے ضلع شیریں تگاب میں فوجی اڈے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 فوجی کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جس میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے، ادھر طالبان نے بھی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ مرنے والوں میں بڑی تعداد سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 735563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735563/افغانستان-صوبے-فاریاب-میں-طالبان-دہشتگردوں-کے-حملے-8-افغان-فوجی-ہلاک-اور-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org