0
Wednesday 4 Jul 2018 17:17
سویٹزر لینڈ کے صدر سے ملاقات

ایران اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگا کیونکہ وہ اسے مجرم سمجھتا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگا کیونکہ وہ اسے مجرم سمجھتا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی ملک کے اعلٰی سرکاری وفد کے ہمراہ ان دنوں یورپی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایرانی صدر سوئٹزرلینڈ کے صدر الن برسے کی رسمی دعوت پر معاشی مذاکرات کے سلسلے میں زوریخ روانہ ہوئے ہیں۔ سوئس پہنچنے پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے اعلٰی سطح وفد کے درمیان اقتصادی و معاشی مسائل اور دوجانبہ تجارتی روابط کے بارے میں مذاکرات کئے گئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ اقتصادی اور معاشی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں بات کی۔ اس سفر کے دوران جب سوئس کے حکام نے ایران سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تو ایرانی صدر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایران کی نگاہ میں اسرائیل مجرم ہے اور ایران اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 735655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش