0
Wednesday 4 Jul 2018 18:01
شام کے صوبہ حمص میں

ابوبکر البغدادی کا بیٹا خودکش دھماکے میں ہلاک، داعش کا دعویٰ

ابوبکر البغدادی کا بیٹا خودکش دھماکے میں ہلاک، داعش کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز نے داعش کے داخلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیفہ کا بیٹا حذیفہ البدری حمص صوبہ کے ایک بجلی گھر میں خودکش حملے میں مارا گیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق حذیفہ ابراہیم عواد البدری نے شام کے صوبے حمص میں ملکی فورسز کے خلاف خودکش حملہ کیا تھا۔ حذیفہ ابراہیم 2000ء میں اسما محمد الکبیسی نامی عورت کے ہاں پیدا ہوا تھا۔ 2015ء سے حذیفہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر بغدادی کے مخصوص ایلچی کے طور پر کام کرتا تھا۔ ابوبکر کا یہ بیٹا آخری دفعہ اپنے باپ کے خاص ڈرائیور ابو عبداللطیف الجبوری کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ اس وقت شام کے شہر ھجین میں تھا۔

داعش کی طرف سے جاری کیا گیا ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ
 
2014ء میں ابوبکر بغدادی کی دوسری بیوی اپنے بیٹے کے ساتھ شام سے لبنان جاتے ہوئے سرحدی علاقے میں گرفتار ہوگئی تھی۔ یاد رہے اردو اخبارات میں ابوبکر البغدادی کے بیٹے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شام میں اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے جبکہ خود دہشت گرد گروہ داعش کے مطابق یہ لڑکا خودش دھماکے میں استعمال ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 735665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش