0
Saturday 7 Jul 2018 10:37
پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں

8 داعش دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، ایرانی ذرائع

8 داعش دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، ایرانی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے داعش سے منسلک 8 دہشت گردوں کو سہولت کاری اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزائے موت دے دی گئی۔ یہ افراد گذشتہ سال مجلس شورای اسلامی اور امام خمینی علیہ الرحمہ کے مزار پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔ اس سال اپریل اور مئی کے مہینے میں انقلاب اسلامی عدالت کے قاضی صلواتی نے عدالتی کاروائی کے بعد ان افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 736156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش