0
Monday 9 Jul 2018 19:18
غلط رپورٹنگ اور پروپیگنڈے کے جرم میں

صوبہ سیستان و بلوچستان میں دشمن میڈیا ٹیم کے ہیڈ گرفتار، حساس ادارے کی رپورٹ

صوبہ سیستان و بلوچستان میں دشمن میڈیا ٹیم کے ہیڈ گرفتار، حساس ادارے کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس یونٹ نے صوبے میں فعال بیروی دشمن کے اخباری اداروں کے سربراہوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان بیرونی اخباری اداروں کا نام لئے بغیر بتایا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی کے دشمن بعض اخباری ادارے بے خبر نوجونواں کا انتخاب کر کے ان کو برین واش کرتے ہیں اور اس طرح ملک کے خلاف غلط اخبار اور جھوٹی رپورٹس اور مختلف قسم کے پروپیگنڈے کرنے کے ذریعے ملک کی داخلی فضا اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
سپاہ پاسدارن کے انٹیلیجنس یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے بہت سنجیدہ اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔ گرفتار کی جانی والی پروپیگنڈا ٹیم گذشتہ عرصے میں ہونے والی تخریب کاری کی سازشوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹیم کے اراکین صوبہ کے مختلف اضلاع میں انتہائی منظم انداز میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے متعلق جلد ہی تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 736783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش