0
Thursday 12 Jul 2018 18:49

ملک لوٹ کر کھانے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے، فائزہ نقوی

ملک لوٹ کر کھانے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے، فائزہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کی سزا پر واویلا کرنیوالے دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، قومی اداروں کو بدنام کرنے کی سازشوں کا نوٹس لیا جائے، عدلیہ اور فوج کا تقدس نہیں تو ملک میں آئین اور قانون کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور میں خواتین ارکان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے، کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملکی معیشت کی تباہی اور عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں، عوام کرپٹ عناصر کو ووٹ بھی نہیں دیں گے، جب دولت کی برطانیہ منتقلی کے ثبوت نہیں دیئے گئے تو ہر کسی کو علم تھا کہ فیصلہ کیا آنیوالا ہے کیونکہ دولت لوٹنے والوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت بیرونی ممالک میں پہنچائی اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کمیشن کی بنیاد پر مال بنایا، اب انہیں حساب دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لوٹ کر کھانے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے، ان شاء اللہ رہ جانیوالے باقی کرپٹ عناصر کا بھی صفایا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو پی کا مطالبہ ہے کہ انتخابات 3 سال کے لئے ملتوی کرکے احتساب کا عمل مکمل کیا جائے۔ بغیر احتساب انتخابات گناہ بے لذت اور بے معنی ہوگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو اپنی مدت عہدہ میں ہی احتساب کا عمل مکمل کرنا چاہیے۔ آنیوالی عدلیہ اور حکومت شاید اس کو جاری رکھ سکے یا نہ کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ہمیں اپنی صفوں میں چھپے کرپٹ عناصر کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ اسی لئے جے یو پی نے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا کہ موجودہ نظام سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 737420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش