QR CodeQR Code

امریکہ اور بھارت نواز شریف کو بچانے کیلئے پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

12 Jul 2018 19:39

چیئرمیین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں، نواز شریف اتنے ہی بہادر ہیں تو اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لاتے، ن لیگ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، قوم ووٹ کی طاقت سے مودی کے یاروں کو عبرت کا نشان بنائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چند گرفتاریوں پر چیخنے والی ن لیگ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن نہیں بھولنا چایئے، عدالت سے مالیاتی جرائم پر سزا یافتہ قومی مجرموں کا استقبال کرنا مذاق ہے، بینظیر بھٹو پر نواز شریف کے مظالم قوم کو یاد ہیں، مریم نواز کو عدالتی سزا پر رونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کے سفاکانہ قتل پر کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جو بویا وہی آج کاٹ رہا ہے، اسلام اور پاکستان سے غداری کرنیوالے خدائی پکڑ میں آ چکے ہیں، ن لیگ عدلیہ، فوج اور نیب پر حملہ آور ہے، 25 جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی ن لیگ کیخلاف آئے گا، قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت نواز شریف کو بچانے کیلئے پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں، نواز شریف اتنے ہی بہادر ہیں تو اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لاتے، ن لیگ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، قوم ووٹ کی طاقت سے مودی کے یاروں کو عبرت کا نشان بنائے گی۔ ہم لوٹ کھسوٹ کا عوام دشمن نظام ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ چہرے نہیں نظام بدلے گا تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے ۔ ووٹ کا درست استعمال ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 737422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737422/امریکہ-اور-بھارت-نواز-شریف-کو-بچانے-کیلئے-پاکستان-کے-حالات-خراب-کرنا-چاہتے-ہیں-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org