0
Friday 13 Jul 2018 08:43

حقیقی اسلام کی طرف بازگشت ہی مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ ہے، آیت اللہ مکارم

حقیقی اسلام کی طرف بازگشت ہی مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ ہے، آیت اللہ مکارم
اسلام ٹائمز۔ رپورٹ کے مطابق قم ميں ایک دینی مرجع آیت اللہ مکارم شیرازی نے دنیا بھر میں وہابیت کے بہیمانہ اور وحشیانہ اعمال و رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، وہابیت کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔ مسلمانوں کی راہ نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت میں ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ اسلام محبت، رواداری اور ہمدردی کا مذہب ہے لیکن وہابی دہشت گردوں نے دنیا میں بعض لوگوں کی نظر کو اسلام کے بارے میں تبدیل کر دیا جبکہ وہابیوں کے پاس حقیقی اسلام نہیں، کیونکہ حقیقی اسلام میں محبت، ہمدردی، رواداری موجود ہے جبکہ تشدد اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی ربط نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہابیت کے فروغ میں امریکہ اور سعودی عرب نے بہت بڑا سرمایہ لگایا ہے اور وہابیوں نے اسلامی آثار کی تباہی کا آغاز مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ سے کیا اور انھوں نے جنت المعلی اور جنت البقیع میں آنحضور (ص) کے جگر گوشوں، ازواج اور ممتاز صحابہ کی قبروں کے آثار محو کر دیے، وہابیت باغی اور گمراہ گروہ ہے جس کی گمراہی میں کسی مسلمان کو شک نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت ہی مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 737482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش