0
Friday 13 Jul 2018 17:19

مستونگ میں خودکش حملہ، نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 129 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی

مستونگ میں خودکش حملہ، نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 129 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی قافلے پر خودکش حملہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 129 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
10
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 129 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سراج رئیسانی سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں۔ خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او مستونگ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے میں سراج رئیسانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ دھماکے کے متعدد زخمیوں کو یہاں منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ خیال رہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ ادھر مستونگ واقعہ کے تناظر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے حکام شریک ہونگے۔ وزیرِاعظم ناصر الملک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مستونگ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امدادی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے بھی سراج رئیسانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں مرنے والوں کے ساتھ اظہارِ افسوس اور تعزیت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مستونگ بلوچستان واقع کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیرِاعلیٰ بلوچستان، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود کیوں سیکیورٹی کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا؟ انہوں نے تمام امیدواروں کو بلا امتیاز سکیورٹی فراہم کرنے اور الیکشن کیلئے ماحول پرامن اور سازگار بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 737550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش