QR CodeQR Code

نواز شریف اڈیالہ جیل، مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل

14 Jul 2018 01:23

احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور جیسے ہی ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، وہاں موجود نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سہالہ ریست ہاؤس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچے اور جیسے ہی ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، وہاں موجود نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے۔ نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فیڈرل جوڈیشل کمپلکس پہنچے، اس موقع پر نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی بھی وہاں موجود تھے، تاہم میڈیا نمائندوں کو جوڈیشل کمپلکس میں داخلے سے روک دیا گیا۔ جج محمد بشیر نے نوازشریف کو اڈیالہ جیل اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس بھیجنے کا حکم جاری کیا، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قراردے دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 737600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737600/نواز-شریف-اڈیالہ-جیل-مریم-سہالہ-ریسٹ-ہاؤس-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org