0
Saturday 14 Jul 2018 12:35
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشاور کا دورہ روس

اگر ایران کے تیل پر پابندی لگائی گئی تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا، علی اکبر ولایتی

اگر ایران کے تیل پر پابندی لگائی گئی تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشاور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی پیغام کے ساتھ روس کے صدر مقام ماسکو کا دورہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے شمال غربی ماسکو میں واقع انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے جاری رہے۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشاور کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ماسکو میں سفیر مہدی سنائی جبکہ دوسری جانب روس کے وزیر امور خارجہ سرگئی لاوروف، صدر کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشاور یوری اوشاکوف اور روس کی وزارت امور خارجہ کے ایشیا ڈیسک کے مسئول مکسیم بارانوف موجود تھے۔
 
اس اہم ملاقات میں تیل کی برآمدات، خطے کا تعاون، دونوں ممالک کے درمیان پر امن ایٹمی تعاون جیسے مسائل پر بات کی گئی۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھا رابطہ موجود ہے جس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ روس ایران کی آئل اور گیس انڈسٹری میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور جلد ہی روس یورپ کی ایسی کمپنیوں کی جگہ لے لے گا جو ایران چھوڑ کر جا چکی ہیں۔
 
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام روسی صدر کو پہنچایا گیا۔ یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں انتہائی اچھے ماحول میں بات چیت کی گئی۔ روسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 737676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش