QR CodeQR Code

جھنگ این اے 115، اسلامی تحریک پاکستان کیجانب سے سیدہ صغریٰ حسین امام کی حمایت کا اعلان

14 Jul 2018 13:01

پریس کلب جھنگ میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان اور صوبائی صدر نے پرہجوم پریس کانفرنس میں سیدہ صغریٰ حسین امام کی حمایت کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2018ء کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ جھنگ کا انتخابی معرکہ حساس اور اہمیت کا حامل ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 115 جھنگ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی سیدہ صغریٰ حسین امام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری نے پریس کلب جھنگ میں پرہجوم پریس کانفرنس میں علماء کرام، بیگم عابدہ حسین، عمائدین ملت، کارکنان اور بھرپور جوش و خروش کے ماحول میں محترمہ سیدہ صغریٰ حسین امام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں ہمیشہ تکفیری قوتوں کے مقابلے میں معتدل سیاسی قوتوں کی حامی رہی ہے اور اسلامی تحریک کے اعلان پر ہی اہل جھنگ اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرتے رہے  ہیں۔


خبر کا کوڈ: 737683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/737683/جھنگ-این-اے-115-اسلامی-تحریک-پاکستان-کیجانب-سے-سیدہ-صغری-حسین-امام-کی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org