0
Sunday 15 Jul 2018 09:29

جنرل باقری عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے

جنرل باقری عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا  گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف  جنرل محمد باقری ایرانی فوج کے اعلی افسروں کے ایک وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب  پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس سفر میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ، مشترکہ سرحدوں پر باہمی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی و عالمی امور اور عالم اسلام کو در پیش چيلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 737831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش