0
Sunday 15 Jul 2018 09:58

قو کے 3 سو ارب روپے ہڑپ کرنیوالے کا استقبال توہین عدالت ہے، پیر معصوم نقوی

قو کے 3 سو ارب روپے ہڑپ کرنیوالے کا استقبال توہین عدالت ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے قوم کے 300 ارب روپے ہڑپ کرنے کے جرم میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے شہباز شریف کی قیادت میں ریلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ مسلم لیگ ن کرپشن کی حمایت کرنیوالی جماعت ہے، جس نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف ریلی نکال کر توہین کی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کرپشن کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے مسلم لیگ ن کو مسترد کر دینا چاہیے، جے یو پی نے اسی لئے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا کہ صاف شفاف احتساب کیلئے انتخابات کو تین سال کیلئے موخرکرکے کرپٹ عناصر سے لوٹی دولت واپس لانے کا انتظام کرنا چاہیے، مگر اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کا مطلب لوٹ مار نہیں، سیاست عبادت ہے، جس میں ریاکاری اور دولت اکٹھی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہونا چاہیے، مگر کرپٹ افراد نے سیاست کو گالی بنا کر رکھ دیا ہے، جوکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ الیکشن کمشن کو قومی دولت لوٹنے والے سزایافتہ مجرم کا استقبال کرنیوالوں کا نوٹس لینا چاہیے کہ قومی اداروں کو کس طریقے سے مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 737839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش