0
Sunday 15 Jul 2018 16:08
برطانیہ میں امریکہ سعودی عرب مخالف مظاہرے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمران ٹرمپ کے پالتو کتے ہیں، انگریز عوام

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمران ٹرمپ کے پالتو کتے ہیں، انگریز عوام
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ہونے والے ایک مظاہرے میں عوام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے بعض عرب ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ روابط کو حاکم اور محکوم کے رابطے کا نام دیا ہے۔ ان مظاہروں میں شریک بعض لوگوں نے اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کا ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ عوام کی جانب سے پیش کی گئی نمائش کے اندر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہن رکھا ہے اس کے ہاتھ میں دو ایسے افراد کی رسی ہے جن کے چہروں پر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نھیان کا ماسک لگا ہوا ہے اور امریکی صدر ان دوںوں کو گھر کے پالتو کتے کی مانند اپنے پیچھے پیچھے کھینچ رہا ہے۔ امریکی صدر کہ یہ ڈمی لوگوں سے پیسے لے کر جہاں وہ چاہتے ہیں اپنے کتوں کو اس طرف موڑ دیتا ہے۔ در حقیقت انگلستان کے عوام اس مظاہرے اور نمائش کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی صدر جہاں بھی اپنا فائدہ دیکھے وہاں اپنے کتوں کو موڑ دیتا ہے اور وہ بھی بغیر کسی چون و چراں کے اس کا حکم مانتے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں اپنا تیل بیچنے کے بعد اسکی ساری جمع پونجی امریکی صدر کو دے دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 737917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش