0
Sunday 15 Jul 2018 22:52

کابل، سرکاری دفتر کے باہر خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کابل، سرکاری دفتر کے باہر خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری دفتر کے قریب خودکش حملہ کیا گیا، حملہ آور نے محکمہ بحالی اور ترقی کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے سرکاری عمارت کے گیٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑیا جب کہ حملہ آور کا نشانہ صرف سرکاری ملازمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ سمجھ آرہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر دوسری بار اس محکمے کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔ ادھر کابل پولیس کے ترجمان نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں وزارت خارجہ کے مشیر کی گاڑی بھی تباہ ہوئی تاہم وہ خود اس میں موجود نہ تھے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا تاہم مزید تحقیقاتی عمل جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹس کے مطابق رواں سال کے نصف عرصے کے دوران افغانستان میں جاری خانہ جنگی میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں اور ان میں 22 فیصد ہلاکتیں خودکش حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 737979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش