0
Sunday 15 Jul 2018 23:37

نائیجیریا، 23 فوجی 8 گاڑیوں سمیت بوکو حرام کے ہتھے چڑھ گئے

نائیجیریا، 23 فوجی 8 گاڑیوں سمیت بوکو حرام کے ہتھے چڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک نائیجیریا میں شدت پسند گروہ بوکو حرام نے ملک کے شمال مشرقی ریاست میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں 2 درجن کے قریب فوجیوں کو اغواء یا قتل کردیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بورنو ریاست کے دارالحکومت مایڈو گوری میں ایک فوجی افسر نے بتایا کہ بوکو حرام کے اچانک کیے گئے حملے میں ان کے 23 اہلکار لا پتہ ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملے کے لاپتہ ہونے والوں میں 5 افسر اور 18 سپاہی شامل ہیں۔ نائیجیریا کے فوجی افسر نے بتایا کہ ’بوکو حرام‘ کے دہشت گردوں نے بالگائی گاؤں کے علاقے بوبوشی فوجیوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نائیجیریا کی فوج کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بوبوشی کے مقام پر 100 دہشت گرد جمع ہوئے ہیں، اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار کے مطابق ’بوکو حرام‘ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں شامل 11 میں سے صرف 3 گاڑیاں واپس آئی ہیں۔ 8 کا ھنوز کوئی پتا نہیں۔ ہم 8 فوجی گاڑیوں اور کئی فوجیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی نائیجیریا میں بوکو حرام کی بغاوت کے نتیجے میں 20 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 737985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش