QR CodeQR Code

پچھلی حکومت نے سوات کے عوام کی بے عزتی کی، امیر مقام

16 Jul 2018 19:13

امیر مقام نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پچھلی حکومت نے سوات کے عوام کی بے عزتی کی لیکن میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے ان پانچ سالوں میں کوئی ترقیاتی کام دکھائیں جو اُن کی حکومت نے کئے ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے سوات کے آئی ڈی پیز کو 90  فیصد راشن دیئے جس پر لوگ آج بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔ سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے شہباز شریف جلسے میں نہیں آ سکے لیکن اس کے باوجود سوات کے عوام کثیر تعداد میں موجود ہیں، جس پر میں آپ سب کو داد دیتا ہوں جبکہ شہباز شریف اپ لوگوں سے ٹیلفونک خطاب کریں گے۔ امیر مقام  نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پچھلی حکومت نے سوات کے عوام کی بے عزتی کی لیکن میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے ان پانچ سالوں میں کوئی ترقیاتی کام دکھائیں جو اُن کی حکومت نے کئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سوات کے آئی ڈی پیز کو 90  فیصد راشن دیئے جس پر لوگ آج بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 738202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738202/پچھلی-حکومت-نے-سوات-کے-عوام-کی-بے-عزتی-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org