QR CodeQR Code

سپاہ اور وزارت اطلاعات کی مشترکہ کاروائی

صوبہ آذربائیجان میں دو دہشت گرد گروہ پکڑے گئے، ایرانی میڈیا

16 Jul 2018 20:26

اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا کے مطابق امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے انتہائی پیچیدہ معلومات کے حصول اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے صوبہ آذربائیجان میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت ملک کی خفیہ ایجنسیوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اٹیلیجنس یونٹ نے مغربی صوبہ آذربائیجان میں دہشت گردوں کی دو ٹیموں کا سراغ لگانے کے بعد ان کا صفایا کر دیا ہے۔ ان اطلاعات کے مطابق مغربی آزبائیجان کے مشترکہ انٹیلیجنس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ انتہائی ماہرانہ اور خاص قسم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور ماہرانہ انداز میں کاروائی کرتے ہوئے مشترکہ ٹیموں نے انقلاب مخالف دہشت گرد ٹیموں کا سراغ لگایا۔ ان دہشت گرد گروپس کو دو مرحلوں میں انجام پانے والے آپریشن میں ختم کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ان کے متعدد ساتھی اسلحہ و بارود سمیت زندہ گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ یہ ٹیمیں بعض ممالک کی خصوصی مدد کے ذریعے ملک کے اندر تخریبی کاروائیوں کے لئے بھیجی گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 738210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738210/صوبہ-آذربائیجان-میں-دو-دہشت-گرد-گروہ-پکڑے-گئے-ایرانی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org