0
Monday 16 Jul 2018 22:51

اس مرتبہ زرداری لیگ کے بجائے جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہونگے، صفدر عباسی

اس مرتبہ زرداری لیگ کے بجائے جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہونگے، صفدر عباسی
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے پی ایس 15 میروخان پر نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ جنہوں نے سندھ کے عوام کو دس سالوں تک مسلسل عذاب میں مبتلا کیا، ہم اب عوام کو مزید پانچ سال کے لئے اذیت میں رہنے نہیں دیں گے، لاڑکانہ سمیت پوری سندھ کے عوام کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ 25 جولائی کو اپنے ہمدرد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ اپنے حلقے کے مختلف گاؤں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دس سال سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے، جس کے لئے عوام اپنے حقیقی امیدواروں کے ساتھ مل کر ظالم ٹولے کا مقابلہ کرے، اس مرتبہ زرداری لیگ کے بجائے جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ پہلے لوگ یہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس پیپلز پارٹی کا متبادل نہیں لیکن اب عام انتخابات میں پی پی پی کا متبادل جی ڈی اے کی صورت میں موجود ہے، عوام کو چاہیئے کہ جی ڈی اے کے امیدواروں کو ووٹ دے کامیاب کرے تاکہ عرصہ دراز سے موجود مسائل کو حل کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 738236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش