0
Monday 16 Jul 2018 23:05

کٹی پتنگ لوٹ کر ووٹ حاصل کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کٹی پتنگ لوٹ کر ووٹ حاصل کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ بانی صوبہ مہاجر تحریک اور قومی اسمبلی کے حلقہ 254 اور این اے 239 کے اُمیدوار ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ میں مہاجروں کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار آج کس منہ سے مہاجر قوم کو مستقبل کے سہانے خواب دکھاکر بیوقوف بنارہے ہیں، کٹی ہوئی پتنگ لوٹ کر ووٹ حاصل کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ قوم انہیں پہچان چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ خود بھی عوام میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ وہ ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں انتخابی کارنر میٹنگز اور عوام سے رابطے کے دوران خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ مہاجر اتحاد تحریک نے ہمیشہ مہاجر مفاد کی سیاست کی، ہمارے دامن پر نہ تو کسی کے خون کے دھبے ہیں اور نہ ہی ہمارے یہاں جرائم پیشہ اور لٹیروں کی کوئی گنجائش ہے، ہم نے سیاست میں شرافت کو فروغ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مہاجر قوم MIT اور اس کی قیادت کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سلیم بحیدر نے کہا کہ ہم انتخاب اور اقتدار کی سیاست کے بجائے مہاجر حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ صرف اس لئے کیا ہے کہ مہاجروں کے دیرینہ مطالبے مہاجر صوبے کے قیام کی جدوجہد کو تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب حلقے کے عوام پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے 25 جولائی کو پھول کے نشان پر ووٹ دے کر ہمیں اسمبلی میں پہنچائیں تاکہ ہم مہاجروں کے حقوق کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک مرتبہ اگر میں اسمبلی میں پہنچا تو پھر ایم کیو ایم کے ریوڑ کی وہاں ضرورت نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 738240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش