0
Monday 16 Jul 2018 23:09

عوام 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں، علامہ ناظر عباس تقوی

عوام 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، عوام سے بڑے بڑے وعدے کرنے والے اب پھر سے عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر اب عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے، پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کا ضامن نظام مصطفٰی ہے، عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ صرف متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو دیں، متحدہ مجلس عمل اس ملک سے کرپشن، بے روزگاری، غربت کا خاتمہ کر سکتی ہے کیونکہ متحدہ مجلس عمل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے ملک کو کرپشن دیمک کی طرح تباہ کر رہی ہے، ملک ترقی کرنے کے بجائے مزید قرضوں کا شکار ہو رہا ہے جس کے ذمہ دار صرف ہمارے حکمران ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ فی الفور ملک بھر میں تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کی جائے، 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 738241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش