QR CodeQR Code

جیسی قوم ویسے حکمران، ہم خود صحیح ہونگے تو ہمارے حکمران صحیح ہونگے، پیر پگارا

16 Jul 2018 23:40

سانگھڑ میں اپنے مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ نے کہا کہ پورے سندھ میں پانی کی کمی ہے، لیکن جہاں آصف زرداری کی زمینیں ہیں، وہاں پر پانی موجود ہے، اللہ رب العزت ان حاکموں سے نجات دلائے۔


اسلام ٹائمز۔ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ جیسی قوم ہوگی ویسے ہی حکمران ہوں گے، جب ہم خود صحیح ہوں گے تو ہمارے حکمران صحیح ہوں گے، بھاشا ڈیم ہماری ضرورت ہے، آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی ہوگی جو ڈیم کی بدولت ہی پوری کی جا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سیاسی دورے کے موقع پر سانگھڑ میں اپنے مریدین اور عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر پگارا نے کہا کہ پورے سندھ میں پانی کی کمی ہے، لیکن جہاں آصف زرداری کی زمینیں ہیں، وہاں پر پانی موجود ہے، اللہ رب العزت ان حاکموں سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ جیسی قوم ہوگی، ویسے ہی حکمران ہوں گے، جب ہم خود صحیح ہوں گے، تو ہمارے حکمران صحیح ہوں گے، کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد نجات ملے گی۔

پیر پگارا نے کہا کہ ہمارے چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم کا اعلان کیا ہے، حر جماعت سے گزارش ہے کہ اس بھاشا ڈیم میں جتنا بھی ہو سکے چندہ دے، کیونکہ بھاشا ڈیم ہماری ضرورت ہے، آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی ہوگی، جو ڈیم کی بدولت ہی پوری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرکے دہشتگردی ختم کی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم پاک فوج کا ساتھ دیں۔


خبر کا کوڈ: 738243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738243/جیسی-قوم-ویسے-حکمران-ہم-خود-صحیح-ہونگے-ہمارے-پیر-پگارا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org