0
Tuesday 17 Jul 2018 10:22

پاکستان کے شیعہ مسلمان اپنی تقویت و ترقی کیلئے انتخابات میں شرکت کریں، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی

پاکستان کے شیعہ مسلمان اپنی تقویت و ترقی کیلئے انتخابات میں شرکت کریں، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
اسلام ٹائمز۔ قم میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستانی انتخابات میں شیعہ مسلمانوں کی شرکت کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستانی انتخابات میں شرکت تمام مسلمانوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے فرمایا باصلاحیت اور اچھے افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث ہے، لہٰذا تمام اہل تشیع کے لئے انتخابات میں شرکت ضروری ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن اور جواب حسب ذيل ہیں:
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی
السلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لہٰذا جناب عالی سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔
الف:ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لئے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے؟
ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ 
با احترام و اکرام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا جواب:
باسمه تعالی
علیکم السلام
اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شرکت کرنا اور باصلاحیت افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث بنتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ سب اس میں شرکت کریں.
ناصر مکارم شیرازی
خبر کا کوڈ : 738291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش