0
Tuesday 17 Jul 2018 11:35

عوام 25 جولائی کو اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں، مولانا عبدالغفور حیدری

عوام 25 جولائی کو اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قوم 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں، ہم استحصالی قوتوں سے قوم کو نجات دلائینگے، بلوچستان کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے، یہاں غریب کو نان جو میسر نہیں، جبکہ جاگیردار کا کتا بھی عیاشی کرکے سوتا ہے۔ مجلس عمل کی قیادت کے پاس صوبے کے مسائل کا حل اور باصلاحیت رجال کار موجود ہیں، جو ملک و صوبے کی نبض کو سمجھنے والے لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قمبرانی بڑو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے کشکول توڑنے کی بات کی، مگر کشکول نہیں ٹوٹا۔ یہاں روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کی گئی، مگر لوگ بےگھر ہوئے۔ بلوچستان کے عوام کو کسی جاگیردار اور سرمایہ دار کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑینگے۔ یہاں کے محکوم و مظلوم عوام کو ان کے وسائل پہ انکا حق دلوائینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس عمل سی پیک منصوبہ کو اس وقت ملک کے مفاد میں بہتر سمجھتی ہے جب یہاں کی مقامی آبادیوں کو اسکے ثمرات ملیں گے، چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبوں میں مقامی آبادی کو روزگار، چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسان و مزدوروں کیلئے سودمند پالیسیوں کا اجراء و قومی صنعتوں کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 738321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش