0
Tuesday 17 Jul 2018 19:51

حالیہ دہشتگردی درحقیقت دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، علامہ ممتاز اعوان

حالیہ دہشتگردی درحقیقت دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، علامہ ممتاز اعوان
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ ممتاز اعوان نے مرکزی نگران میاں محمد اویس کی زیرصدارت لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں کے منعقدہ ماہانہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کے دن قریب آتے ہی وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پے درپے دہشتگردی درحقیقت دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، پوری قوم متحد ہوکر وطن و امن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ان کے آلہ کار قادیانی ہی ملوث ہیں، بلوچستان دہشتگردی کے تانے بانے قادیانی مرکز چناب نگر سے ملتے ہیں، اس لئے چناب نگر سمیت ملک کے دیگر قادیانی مراکز میں حکومت آپریشن کلین اپ کرے، تو انہیں دہشتگردی کے خاتمے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور اس کے آئین کو تسلیم نہیں کیا، اکھنڈ بھارت ان کا الہامی عقیدہ ہے، جس کیلئے وہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ قادیانی ’را‘، موساد اور این ڈی ایس سے کے آلہ کار بن کر الیکشن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں، ان کی ملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنا حکومت اور اداروں کی قومی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 738480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش