0
Tuesday 17 Jul 2018 19:58

فوج کیخلاف نفرت پھیلانے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

فوج کیخلاف نفرت پھیلانے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف شیخ مجیب اور الطاف حسین کے راستے پر چل رہا ہے، 25 جولائی کو اسلام اور پاکستان کے متوالے جیتیں گے، سائرہ افضل تارڑ نے کفریہ کلمات ادا کر کے اسلام کا مذاق اُڑایا ہے، کرپٹ افراد نواز شریف کے انجام سے سبق سیکھیں، حکومت نواز شریف کے لندن فلیٹس فروخت کر کے ڈیم تعمیر کرے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کیخلاف نفرت پھیلانے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں، پنجاب کی سیاست بدل چکی ہے، قوم ووٹ کی طاقت سے ہر سیاسی فرعون کا تکبر پاش پاش کرنے کیلئے بیتاب ہے، الیکشن میں اسلام و پاکستان کے مخالفین اور محافظین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ لٹیروں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لے کر ڈیموں کی تعمیر پر صرف کی جائے، نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا ملی ہے، ن لیگ عوامی مقدمہ بھی ہار چکی ہے، سانحہ مستونگ کے تناظر میں بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا روشن مستقبل 25 جولائی کے الیکشن سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں میر سراج رئیسانی شہید سے خائف تھیں، شہید رئیسانی بلوچستان میں پاکستانیت کی علامت تھا، قوم متحد ہو کر امریکہ اور بھارت کی سازشیں ناکام بنائے۔
خبر کا کوڈ : 738481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش