0
Tuesday 17 Jul 2018 20:05

ہم قرآن اور ایمان کی طاقت سے عمران کا مقابلہ کریں گے، شاہ اویس نورانی

ہم قرآن اور ایمان کی طاقت سے عمران کا مقابلہ کریں گے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ہم قرآن اور ایمان کی طاقت سے عمران کا مقابلہ کریں گے، متنازعہ پارلیمنٹ بنی تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ الیکشن کی شفافیت پر ہر طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں، الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کو انتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کرے، انتخابات میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے، 25 جولائی کا انتخابی معرکہ اسلام کے وفاداروں اور غداروں کی جنگ ہے، نظام مصطفے کے علمبرداروں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ انتخابی نتائج کنگ پارٹی کے غبارے سے ہوا نکال دیں گے۔ الیکشن کی شفافیت پر پیدا ہونیوالے شکوک و شبہات کا ازالہ ضروری ہے۔ شفاف الیکشن ہی مضبوط پارلیمنٹ کی بنیاد بن سکتا ہے، امیدواروں کو سکورٹی فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان کا شاندار مستقبل ووٹروں کے ہاتھ میں ہے۔ کتاب کا نشان عوام میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ ووٹرز کتاب کے نشان پر مہر لگا کر اسلام کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیں۔ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ ایم ایم اے اقتدار میں آ کر عوام دشمن نظام کا خاتمہ کرے گی۔ متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ دینی کارکنان ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 738482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش