0
Wednesday 18 Jul 2018 12:17

امریکی تجارتی جنگ سے عالمی معیشت کو 430 ارب ڈالرز نقصان کا اندیشہ

امریکی تجارتی جنگ سے عالمی معیشت کو 430 ارب ڈالرز نقصان کا اندیشہ
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی تجارتی کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت کیلئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں اور عالمی معیشت کو 430 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی معاشی آئوٹ لک رپورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ تجارتی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور اعتماد کو نقصان پہنچا تو نتیجہ یہ ہو گا کہ دنیا بھر میں پیداواری صلاحیت 2020ء کے اہداف سے 0.5 فیصد کم رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق جدید معیشتوں میں شرح نمو عموما مضبوط رہتی ہے لیکن کئی ملکوں میں یہ سست رفتار ہو چکی ہے جن میں برطانیہ، جاپان اور یورپی یونین کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایسے تجارتی اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے کئی ممالک متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں چین، یورپی یونین، اس کے NAFTA پارٹنرز اور جاپان کے جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش