QR CodeQR Code

برطانوی میگزین

آپ چاہیں یا نہ چاہیں ایران عراق میں اصلی کھلاڑی ہے، مڈل ایسٹ آئی

18 Jul 2018 17:28

انگریزی میگزین نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ جو کوئی بھی یہ سوچتا ہے کہ وہ باہر سے ایران اور عراق کے شیعہ عوام کے رابطے پر اثرانداز ہو سکتا ہے یہ خام خیالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی آنلائن میگزین مڈل ایست آئی نے عراق میں ہونے والے پارلمانی انتخابات کے بارے میں لکھا ہے کہ بعض ممالک یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عراق اور ایران کے روابط پر اثرانداز ہو سکیں جو ایک فضول کام ہے۔ اس میگزین کے مطابق عراق میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد یہاں دو باتیں مدنظر ہیں۔ پہلی بات یہ کہ عراق میں موجود مختلف گروہوں کے درمیان پاور کی جنگ اور دوسری بات اس جنگ کے نتیجہ میں مڈل ایسٹ کے اس اہم ملک میں آنے والی تبدیلی ہے، خصوصا یہ بات اس وقت زیادہ اہم ہو جاتی ہے جب اس ملک میں امریکہ اور اس کے خلیج فارس کے اتحادی ممالک ایک جانب کھڑے ہیں اور ایران اور مقاومت کا بلاک دوسری جانب کھڑا ہے۔
 
اس کالم کو آگے بڑھاتے ہوئے مارکو کارنلوس نے مزید لکھا ہے کہ عراق میں ہونے والے موجودہ انتخابات میں کوئی بھی پارٹی واضح برتری حاصل نہیں کر سکی۔ اٹلی کے سابقہ سفارتکار کے مطابق عراق میں نئی بننے والی حکومت صرف مخلوط صورت میں بن سکتی ہے۔ دوسرے بہت سے ممالک کی طرح عراق میں بھی حکومت بنانے کیلئے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ دو طرح کے دوسرے عوامل بھی ضروری ہے ان میں ان ووٹوں کی اہمیت اور انکی تفسیر شامل ہے، ممکن ہے یہ عمل کئی مہینے پر مشتمل ہو۔ کالم نگار کے مطابق موجود صورتحال کے مطابق اس ملک میں طاقت شیعوں کے ہاتھ میں باقی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 738681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738681/آپ-چاہیں-یا-نہ-ایران-عراق-میں-اصلی-کھلاڑی-ہے-مڈل-ایسٹ-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org