QR CodeQR Code

آئی ایس او کی توسیع تنظیم مہم کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا، قاسم شمسی

18 Jul 2018 18:41

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں تربیتی اور فکری ورکشاپس اور کیرئیر گائیڈنس و تنظیمی آگاہی نشستوں کا انعقاد ہوگا جن سے علماء کرام، سینئرز اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ کیرئیر کونسلنگ کا اہم مقصد نوجوانوں کی علمی میدان میں رہنمائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے پیام عمل کے تحت توسیع تنظیم مہم کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں تربیتی اور فکری ورکشاپس اور کیرئیر گائیڈنس و تنظیمی آگاہی نشستوں کا انعقاد ہوگا جن سے علماء کرام، سینئرز اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ کیرئیر کونسلنگ کا اہم مقصد نوجوانوں کی علمی میدان میں رہنمائی ہے تاکہ وہ ایک اچھے پاکستانی و مومن بن کر معاشرہ و ملت کیلئے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، استعماری طاقتیں ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مگن ہیں، جبکہ آئی ایس او پاکستان، اسلام و ملک دشمن عناصر کیخلاف 1972 سے پاکستان کی جامعات میں برسرپیکار ہے اور تعلیمات قرآن و سیرت محمد آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کیلئے کوشاں ہے، تاکہ وہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ثابت ہوں۔


خبر کا کوڈ: 738696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738696/ا-ئی-ایس-او-کی-توسیع-تنظیم-مہم-کا-آغاز-20-جولائی-سے-ہوگا-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org