0
Wednesday 18 Jul 2018 20:24

انشاءاللہ 25 جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفٰی کا نظام قائم ہوگا، یعقوب شہباز

انشاءاللہ 25 جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفٰی کا نظام قائم ہوگا، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے وفد کی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز سے ملاقات ہوئی۔ وفد میں یونس بارائی سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ 25 جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفٰی کا نظام قائم ہوگا اور اس ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے دیمک لگانے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، حکمرانوں نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا، متحدہ مجلس عمل عوام کے وسائل عوام کی تعمیر و ترقی پر ہی خرچ کرے گی، ماضی میں منتخب ہونے والوں نے عوام کے وسائل سے اپنے اثاثے بنائے، جس کی وجہ سے محلے، گلیاں، سڑکیں اور سیوریج کا نظام تباہ ہوتا رہا لیکن منتخب ہونے والوں نے پلٹ کر عوام کی خبر نہ لی، انشاءاللہ اس مرتبہ عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے، ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ غلام سرور شریعتی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عارف ترابی اور سیکرٹری اطلاعات نیئر علی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 738716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش