0
Thursday 19 Jul 2018 22:17

بھارتی فورسز کو کالے قوانین کے نام پر حد سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، میرواعظ عمر فاروق

بھارتی فورسز کو کالے قوانین کے نام پر حد سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر کت ضلع شوپیاں میں قابض فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں کو زد و کوب کرنے، اسباب خانہ کو تہس نہس، جائیداد کی توڑ پھوڑ اور درجنوں افراد کو زخمی کئے جانے کی کارروائی کو حکومتی دہشتگردی کا بدترین نمونہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے نہتے لوگوں کے ساتھ اس غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کا واقعہ حکومت کی جانب سے اخبارات کے لئے جاری اُس بیان کے ایک دن بعد ہی پیش آیا جس میں جنوبی کشمیر میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور لوگوں کو فورسز کا انسان نواز چہرہ (humane face) دکھانے کی بات کی گئی ہے۔

میرواعط عمر فاروق نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہی فورسز کا انسان نواز چہرہ ہے کہ نہتے لوگوں کو زد و کوب کیا جائے انہیں تشدد کے ذریعہ شدید زخمی اور ان کی جائیداد اور اسباب خانہ کو تہس نہس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات قابض فورسز کو کالے قوانین کے نام پر حد سے زیادہ اختیارات صرف اسی لئے دیئے گئے ہیں تاکہ وہ یہاں کے مزاحمتی جذبے سے سرشار عوام کے جذبہ حریت کو طاقت اور قوت کے بل پر توڑنے کے لئے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی ہتھکنڈہ بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں نہتے لوگوں کے خلاف مار دھاڑ، ظلم و تشدد اور لوگوں کو طاقت کے بل پر زیر کرنا قابض فورسز کی معمول کی سرگرمیوں میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 738788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش