QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پُرتشدد 30 ماہ میں 739 ہلاکتیں

19 Jul 2018 22:16

ھارتی وزیر مملکت برائے امورداخلہ ہنس راج اہیر نے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران ملی ٹنسی سے جڑے تشدد اور سنگباری کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران تشدد و ہلاکتوں کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اور اس عرصہ کے دوران کشمیر میں رونما ہوئے تشدد کے نو سو بیس واقعات کے دوران سات سو انچاس جانوں کا زیاں ہوا، جن میں تین سو چھیالیس عسکری ہسند، پانچ سو دو قابض فورسز اور ستر عام شہری شامل ہیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امورداخلہ ہنس راج اہیر نے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران ملی ٹنسی سے جڑے تشدد اور سنگباری کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بھارتی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الااقوامی سرحد پر پاکستانی فوج اور رینجرس کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی کو جان و مال کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیرکے سرحدی علاقوں میں 14 ہزار 460 پختہ بینکر تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے اور اس کام کے لئے درکار رقومات کو مختص کیا گیا ہے۔ ہنس راج کا مزید کہنا تھا کہ سرحدپار کی فائرنگ کے نتیجے میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے لواحقین کو فی کنبہ 5 لاکھ روپے کا معاوضہ یا ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر معذور ہونے والے شہریوں کو بھی فی کس پانچ لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 738789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738789/مقبوضہ-کشمیر-پ-رتشدد-30-ماہ-میں-739-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org