0
Thursday 19 Jul 2018 13:31
امریکی اخبار

ٹرمپ نے امریکہ کو احمقوں کا ملک بنا دیا ہے، واشنگٹن پوسٹ

ٹرمپ نے امریکہ کو احمقوں کا ملک بنا دیا ہے، واشنگٹن پوسٹ
اسلام ٹائمز۔ جہاں امریکہ پوری دنیا کے لوگوں کی آنکھوں کا سرمہ بنا ہوا ہے وہیں یہ ملک خود امریکیوں کی نگاہ میں احمقوں اور بے وقوفوں کا ملک ہے۔ ٹرمپ کے دورہ صدارت کے دوران اس ملک کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال میں امریکی اپنے آپ کو بے وقوف تصور کرنے لگ پڑے ہیں۔ امریکہ کے روایتی اتحادی امریکی صدر کے رویہ سے تنگ آ کر الگ ہو چکے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں ڈونالڈ ٹرامپ کی تقریروں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صدر اپنے آپ کو بہت ذہین جبکہ اپنے اطراف میں باقی سب کو احمق اور بے وقوف سمجھتا ہے۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ہمارا ملک بالکل احمقوں کا ملک ہے۔
خبر کا کوڈ : 738822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش