0
Thursday 19 Jul 2018 19:12

وسیم اختر اور آغا سراج درانی بھی نیب کی پکڑ میں آگئے، تحقیقات کا فیصلہ

وسیم اختر اور آغا سراج درانی بھی نیب کی پکڑ میں آگئے، تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیب نے میئر کراچی وسیم اختر اور آغا سراج درانی سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وسیم اختر پر خورد برد اور آغا سراج درانی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور وسیم اختر کیخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی پر 36 ارب روپے کے فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے جبکہ آغا سراج درانی پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ آغا سراج درانی پر ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے فنڈز میں خورد برد کرنے کا الزام بھی ہے۔ نیب نے ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ بھی کیا ہے، ایس ایس پی پر بھی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 738917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش