0
Thursday 19 Jul 2018 19:14

سرکاری دستاویزات میں لفظ فاٹا اور پاٹا کے استعمال پر پابندی

سرکاری دستاویزات میں لفظ فاٹا اور پاٹا کے استعمال پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا اصلاحات پر کام جاری ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دستاویزات میں لفظ فاٹا اور پاٹا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط و کتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری خط و کتابت میں بھی فاٹا یا پاٹا کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ ان علاقوں کیلئے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے نئے اضلاع جیسی اصطلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو جاری کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش