0
Thursday 19 Jul 2018 20:53

پشاور، حکومت سے نجی تعلیمی اداروں کیلئے بھی بجٹ مختص کرنیکا مطالبہ

پشاور، حکومت سے نجی تعلیمی اداروں کیلئے بھی بجٹ مختص کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایجوکیشن کونسل اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین نظر حسین، پاکستان ا لائنس آف انڈیپنڈنٹ سکولز پاکستان کے مرکزی چیئرمین شیخ محمد اکرم، ہوپ خیبر پختونخوا کے صدر عقیل رزاق اور نیشنل ایجوکیشن فاٹا کے چیئرمین مرتضیٰ حسین نے پاراچنار میں نوید سحر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لئے بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی حصہ مختص کرے تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 738936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش