0
Thursday 19 Jul 2018 20:55

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے پر 2 لاکھ روپے کے خرچ کی تحقیقات کا آغاز

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے پر 2 لاکھ روپے کے خرچ کی تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے پر دو لاکھ روپے کے اخراجات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی کے کی نگران حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لئے نیب خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا ہے۔ خط ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیب کے پی کے کو لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی تحقیقات نیب خیبر پختونخوا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لیے صوبائی حکومت کا خط جانچ پڑتال کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا گیا ہے۔ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لہذا اس کی تحقیقات کی جائے۔ نگران حکومت کا نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معاملے میں تعاون کیا جائے۔ میڈیا کے ایک پروگرام میں کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں چائے کے اخراجات کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ میڈیا کے ایک سینیئر تجزیہ کار نے 8 جولائی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں انہیں اور ان کی ٹیم کو جو چائے پلائی گئی تھی اس کا بل کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی جانب سے ایک لاکھ 89 ہزار روپے بنایا گیا تھا۔ صوبائی نگران حکومت نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات سے متعلق خبر کا نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 738938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش