QR CodeQR Code

طور خم، افغانستان سے آنے والا اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

19 Jul 2018 20:59

کسٹم حکام کے مطابق اسلحے میں 305 عدد رائفلز اور دیگر آتشیں اسلحہ شامل ہے، جسے پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام نے کنڈیکٹر عبادگل سکنہ افغانستان کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کنڈیکٹر گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر طورخم گیٹ پر افغانستان سے آنیوالی سبزی سے بھرے ٹرک کو روکا تو تلاشی کے دوران سبزی کے تھیلوں کے نیچے چھپایا گیا کروڑوں روپے کا ترک و روسی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق اسلحے میں 305 عدد رائفلز اور دیگر آتشیں اسلحہ شامل ہے، جسے پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹمز حکام نے کنڈیکٹر عبادگل سکنہ افغانستان کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 738940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738940/طور-خم-افغانستان-سے-آنے-والا-اسلحہ-بھرا-ٹرک-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org