0
Thursday 19 Jul 2018 21:43

این اے 17ایبٹ آباد، ق لیگ کے امیدوار کا پی ٹی آئی کے عمرایوب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

این اے 17ایبٹ آباد، ق لیگ کے امیدوار کا پی ٹی آئی کے عمرایوب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ این اے 17 ایبٹ آباد سے ق لیگ کے امیدوار حامد شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار عمر ایوب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی طرح این اے 17 ایبٹ آباد سے ق لیگ اور تحریک انصاف میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے اور ق لیگ کے امیدوار حامد شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار عمر ایوب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب دونوں رہنماوں نے عام انتخابات میں ساتھ مل کر انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش