0
Thursday 19 Jul 2018 20:48

چلاس، بارشیں اور سیلاب، ماں بیٹی جاں بحق، ایک شخص لاپتہ

چلاس، بارشیں اور سیلاب، ماں بیٹی جاں بحق، ایک شخص لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ گونر فارم میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ کر ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا ،گذشتہ سہ پہر دیامر کی تحصیل گونر فارم میں اچانک موسلادھار بارش کے بعد سیلاب آیا اور دیکھتے دیکھتے تین افراد کو بہا کر لے گیا، ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا ،ماں اور بیٹی کی لاش بھی مقامی لوگوں نے نکال لی، سیلاب کے باعث گونر فارم کا مرکزی واٹر چینل کا سربن ٹوٹ گیا، دوسری جانب سیلاب سے بند شاہراہ قراقرم کو آج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اس سے پہلے سیلاب کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بلاک ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں چوبیس گھٹے سے پھنس کررہ گئی تھیں۔ ادھر ضلع دیامر کی تحصیل چلاس کے نواحی گاوں نیاٹ کھاتے میں عارضی پل ٹوٹنے سے خاتون جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ نیاٹ کا علاقہ کھاتے میں پل کراس کرتے وقت اچانک پل ٹوٹنے سے 59سالہ خاتون دریا میں گرکر جاں بحق ہوگئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے زخمی بچے کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا،
 
خبر کا کوڈ : 738951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش